سکھر پولیس عوام کی خدمت میں پیش پیش، زخمی شہری سے ملنے والا سامان پرس، موبائل فون اور دیگر چیزیں انکے ورثاء کے حوالے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)سکھر پولیس عوام کی خدمت میں پیش پیش، زخمی شہری سے ملنے والا سامان پرس، موبائل فون اور دیگر چیزیں انکے ورثاء کے حوالے،ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود سٹی پوائنٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان حادثہ پیش آیا حادثے کے سبب ایک موٹر سائیکل سوار شہری نامی عبد الروف رچوقہ شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی اسکاٹ نے دوران گشت بروقت جائے واقع پہنچ کر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے زخمی شہری کو فورن ریسکیو کر کے فرسٹ ایڈ فراہم کی جبکہ مزید علاج معالجے کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور گرفتار کرکے ٹریکٹر تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے لایا گیا ،زخمی شہری سے ملنے والا سامان پرس، موبائل فون اور دیگر چیزیں انکے ورثاء کے حوالے کردی گئی سکھر پولیس کی بروقت کاروائی عمل میں لانے پر زخمی کے ورثاء نے شکریہ ادا کے ساتھ سکھر پولیس کی کارکردگی کو سراہا،ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس کی بروقت ریسکیو کرنے پر شاباشی کا پیغام اور جوانوں کو سی سی تھرڈ دینے کا اعلان کیا ۔