الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’بنو قابل‘‘ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے گوالمنڈی میں کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ’’بنو قابل‘‘ پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے گوالمنڈی میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ مرکزی انجمن تاجران گوالمنڈی کے تعاون سے لگایا گیا جس میں بے روزگار اور تعلیم یافتہ نوجوان طلبہ و طالبات کو فری آئی ٹی کورسز میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن راولپنڈی ہارون رشید، چیئرمین مرکزی انجمن تاجران گوالمنڈی عثمان علی خان، صدر حاجی اجمل خان، جواد لودھی اور عدنان احمد شریک تھے۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ہارون رشید نے کہا کہ ’’بنو قابل‘‘ پروگرام نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ایک بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان اس پروگرام میں رجسٹریشن کرا کے آئی ٹی کورسز میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ آج کی دنیا میں آئی ٹی کی اہمیت بڑھ چکی ہے اور یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے ایک مؤثر اور سنہری موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :