Gوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف ایس ای امتحانات میں صوبے بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالبعلم سید عبدالمتعین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف ایس ای امتحانات میں صوبے بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالبعلم سید عبدالمتعین کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے اس موقع پر سید عبدالمتعین نے وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کی۔ وزیراعلی نے طالبعلم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عبدالمتعین کے تمام تعلیمی اخراجات سرکاری سطح پر برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 16 سال تک عبدالمتعین کی تعلیم پر آنے والے اخراجات صوبائی حکومت ادا کرے گی تاکہ وہ اپنی تعلیم بلا رکاوٹ جاری رکھ سکیں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہونہار طلبہ صوبے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت ان کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالمتعین کی محنت، لگن اور کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، اور ایسے طلبہ کو عملی طور پر سراہنا ہماری ذمہ داری ہے عبدالمتعین اور ان کے والد نے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے خصوصی اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کی یہ معاونت نہ صرف عبدالمتعین کے تعلیمی سفر میں آسانی پیدا کرے گی بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک روشن مثال بنے گی

متعلقہ عنوان :