وفاق نے 1لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)وفاقی حکومت نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 23 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے بولیاں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامئے کے مطابق چینی درآمد کیلئے طلب کی گئی بولیاں اس روز کھولی جائیں گی، اس معاملے میں 25ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔

اس سے قبل ٹی سی پی نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر 8 ستمبر کو کھولا تھا، جس میں 5بولیاں موصل ہوئی تھی۔وفاقی کابینہ نے رواں سال جولائی میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔