ڈوڈہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی تلاشی کارروائی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:00

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع ڈوڈہ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ روزٹھاٹھری کے علاقے بھلڑہ میں آپریشن شروع کیا تھاجوآج بھی جاری رہا۔یہ کارروائی رواں ہفتے کے شروع میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کے بعد ڈوڈہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں مسلسل پابندیاں عائد ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔