3 عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے قومی شاہراہوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:00

گ*سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء)ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے قومی شاہراہوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ انہی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی نے قومی شاہراہ این-65 پر سنیپ چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر اچانک سنیپ چیکنگ کا مقصد شرپسند عناصر، جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت نگرانی جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلحہ، منشیات یا کسی بھی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ امن و امان کے قیام میں فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکی

متعلقہ عنوان :