اداکارہ خوشبو خان نے ارباز خان سے طلاق کی تصدیق کردی

اداکارہ خوشبو خان نے 2000 میں ارباز خان سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے ہیں

اتوار 14 ستمبر 2025 10:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)شوبز کی معروف اداکارہ خوشبو خان نے شوہر ارباز خان سے طلاق کی تصدیق کردی۔اداکارہ خوشبو خان نے 2000 میں ارباز خان سے شادی کی اور ان کے دو بیٹے ہیں، کئی سالوں سے دونوں طلاق کی افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے اور اب خوشبو نے اس کی تصدیق کردی ہے۔شوبز ویب سائٹ کے مطابق حالیہ گفتگو کے دوران خوشبو نے طلاق کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

خوشبو نے کہا کہ ارباز میرے لیے سب کچھ تھا، اب میں دل سے روتی ہوں، لوگ دھوکا دینے والے ہیں، میں نے بہت کچھ کیا، جب مجھے اس کی ضرورت تھی وہ کبھی وہاں نہیں تھا، وہ بغیر کچھ کہے چلا گیا اور کبھی واپس نہیں آیا، لیکن اس کی یادیں میرے ساتھ رہتی ہیں، یہ ایک گہرا درد ہے، مجھے برسوں سے اسے دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیوی اور ماں کی حیثیت سے اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ نبھائے اور جب تک میں گھریلو خاتون تھی، میں نے اپنی ذمہ داریوں کو بڑی احتیاط اور محبت سے نبھایا، اب میں کہہ سکتی ہوں کہ اگر میں آج بھی شادی شدہ ہوتی تو میں ایک بہترین گھریلو خاتون ہوتی۔