بٹگرام کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سپرے

اتوار 14 ستمبر 2025 11:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ٹی ایم اے بٹگرام کے سینی ٹیشن سٹاف اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کوزہ بانڈہ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سپرے کیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے مطابق اس موقع پر عوام میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی گئی اور لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گھروں اور محلوں میں ٹھہرے ہوئے پانی کا خاتمہ کریں، کمروں میں مچھر مار سپرے کا استعمال کریں، رات کو مچھر دانی لگا کر سوئیں، سٹور روم اور کچن وغیرہ میں سپرے کریں، فریج، واٹر کولر، اے سی اور دیگر جگہوں سے کھڑا پانی صاف کریں، پانی کی ٹینکیوں، گملوں اور درختوں کی جڑوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ ڈینگی کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات اپنائیں اور اپنے آپ کو ڈینگی وائرس سے محفوظ بنائیں۔

متعلقہ عنوان :