Live Updates

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریاں تیز کر دیں

سابق فاسٹ باؤلر جنید خان اور طاہر خان نے باؤلرز کو باؤلنگ کے مختلف گر سکھائے‘ عبدالسعد اور اسفندیار نے فیلڈنگ، کیچنگ کرائی

اتوار 14 ستمبر 2025 11:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ روز کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں تین گھنٹے طویل بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر جنید خان اور طاہر خان نے باؤلرز کو باؤلنگ کے مختلف گر سکھائے جبکہ عبدالسعد اور اسفندیار نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ، کیچنگ، ایکسرسائز اور ڈرلز کرائیں۔

بیٹرز کو پاور ہٹنگ کی خصوصی مشقیں بھی کروائی گئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 16 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 19 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو شیڈول ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات