سعودی وزیر خارجہ اسرائیلی حملے کے اثرات پر بات چیت کے لیے دوحہ پہنچ گئے

اتوار 14 ستمبر 2025 12:40

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وہ عرب اسلامی مشترکہ ہنگامی سربراہی اجلاس کے لیے وزرائے خارجہ کی تیاری کی میٹنگ میں شرکت کریں گے تاکہ قطر پر اسرائیلی حملے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :