ضلع بھکر میں چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،پولیس ترجمان

اتوار 14 ستمبر 2025 15:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی خصوصی ہدایات پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گاہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں چرچ ہائے پر افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دے رھے ھیں عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جا رھا ھے ۔

علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال کئے جا رہے ہیں ،عبادت گاہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ۔چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا ھے ۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانے کی حدود میں لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کر رہے ہیں ۔ \378

متعلقہ عنوان :