حالیہ تیز بارشوں کے بعد شہر کے بارش متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب سمیت صفائی ستھرائی کو سو فیصد یقینی بنایا گیا ہے،سید قاسم نوید قمر

اتوار 14 ستمبر 2025 15:40

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ چئیرمین ٹنڈومحمدخان سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ حالیہ تیز بارشوں کے بعد شہر کے بارش متاثرہ علاقوں سے نکاسی آب سمیت صفائی ستھرائی کو سو فیصد یقینی بنایا گیا ہے، آئندہ چند روز میں مچھر مار مہم کا بھی آغاز کیا جارہا ہے، یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان کے بارش متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہی، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تیز بارشوں کے دوران ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان سب سے زیادہ متاثر ہوا، ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کی عوام کو زرعی فصلوں کی تباہی کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، جبکہ درجنوں مکانات کے منہدم ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ان کا کہنا تھا وزیر اعلی سندھ سے ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کو آفت ذدہ قرار دینے کے لیے درخواست ارسال کریں گے، انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر ٹنڈومحمدخان کے شہریوں شجاع الدین، زیشان خان، زاہد قریشی اشفاق گوپانگ سمیت دیگر نے برسات میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ،انہوں نے ڈسٹرکٹ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، شہریوں سے بات چیت کے دوران ڈسٹرکٹ چئیرمین سید قاسم نوید قمر کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حالیہ تیز بارشوں کے دوران شہید رانی کے سپہ سالار عوام کے درمیان موجود تھے۔