پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے،ارم حامد حمید

اتوار 14 ستمبر 2025 16:00

سرگودھا -14 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) سرگودھا کے عوام کو صحت اور صفائی کی معیاری سہولیات کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا۔

ارم حامد حمید نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور ایمرجنسی، بچہ وارڈ، میڈیکل وارڈ اور سرجری وارڈ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی سٹاف کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل طارق، ایم ایس گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال ڈاکٹر کاشفہ بھلی، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نیئر عباس خان بلوچ ۔

(جاری ہے)

اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود سمیت دیگر ڈاکٹرز ہمراہ تھے۔خاتون ایم این اے ارم حامد حمید نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو صحت وصفائی کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہے، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں ہرگز کوتاہی نہ برتی جائے اور ادویات سمیت علاج معالجہ کے تمام وسائل کی دستیابی یقینی بنایا جائے۔ ارم حامد حمید کی ہسپتال آمد پر زیر علاج مریضوں اورانکے لواحقین نے ان کی خدمات کو سراہااورزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ ارم حامد حمید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔