Live Updates

حکومت پنجاب کا ناجائزتجاوزات اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کر نے کا خواب پورا نہ ہوسکا

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

E فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) حکومت پنجاب کا ناجائزتجاوزات اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کر نے کا خواب پورا نہ ہوسکا ، پیرا فورس کا تجربہ ناکام ، پیرا فورس لانچ ہونے کے باوجود نہ تو مہنگائی پر قابو پایا جا سکا اور نہ ہی تجاوزات کا خاتمہ ہو سکا۔ نئی فورس لگژری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے باعث سرکاری خزانے پر غیر ضروری بوجھ ثابت ہو رہی ہے شہر اور گردونواح میںآٹا،چینی، روٹی، گوشت ،دودھ سمیت بیکری اٹیمز مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ، سرکاری نرخ ناموں پر کوئی عملدرآمدہی نہیں جبکہ نڑوالہ روڈ،رضا آباد،غلام محمدآباد،لیاقت آباد،کوثر آباد، آٹھوں بازاروں سمیت گردونوا ح میںسرشام فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر10سی15فٹ قبضہ ہوجاتاہے،آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں تجاوزات کا خاتمہ اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پیرا فورس لانچ کی گئی اور نئی فورس کیلئے لگژری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں فراہم کی گئیں اور سرکاری خزانے لاکھوں روپے بھی خرچ کئے گئے مگر نتیجہ صفر جمع صفر رہا اگر بات کی جائے پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی یہاں پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز زبیر گیلانی کو ریجنل ہیڈ یا سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس فورس پر پنجاب حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ افسروں کو لگژری گاڑیاں اور جوانوں کو مہنگے موٹر سائیکل فراہم کیے گئے ہیں۔ الگ ہیڈ کوارٹرز اور دفاتر کے لیے لاکھوں روپے مزید خرچ کیے گئے جبکہ لانچنگ تقریب پر بھی خطیر رقم لگائی گئی۔ شہریوں کو امید تھی پیرافورس مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے اور تجاوزات ہٹانے اورسرکاری زمینوں پر قبضے ختم کروانے، میں فعال کردار ادا کرے گی مگر تا حال کوئی نمایاں بہتری سامنے نہیں آسکی۔

یہ بھی دیگر محکموں کی طرح صرف پروٹوکول اور پٹرولنگ تک محدود ہے۔ شہر میں گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں، گول بازاروں، چھوٹی گلیوں ، نڑوالہ روڈ،رضا آباد،غلام محمدآباد،لیاقت آباد،کوثر آباد اور سمیت گلی محلوں اور دوکانداروں کے باہر بدستور تھرے لگے ہوئے ہیں۔ فٹ پاتھوںسمیت سڑکوں پر 10سے 15فٹ پر قبضہ مافیا موجود ہے اور بات کی جائے فیصل آباد انتظامیہ کی تو شہر بھر میں بڑا اور چھوٹے گوشت ،دودھ ،دہی آٹا،چینی سمیت دیگراشیاء ریٹ لسٹ کے مطابق کہیں بھی دستیاب نہیں ہیں شہر بھر میں خاص کر قصاب اور دودھ فروشوں نے اپنے ہی ریٹ مقرر کررکھے ہیں ضلعی انتظامیہ جاری کردہ نرخ ناموں پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ۔

جبکہدودھ 200روپے سے 250روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، بڑا گوشت 1200سے 1400 روپے فی کلو بکرے کا گوشت 1600سے 2200روپے تک فروخت ہورہاہے اور چینی بھی185سے 200روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے بیکری اٹیمز سمیت دیگر کھا نے پینے کی اشیاء میں آئے روز اضافہ ہورہاہے ماہرین کے مطابق فورس کے قیام کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے سے یہ کروڑوں روپے کی لاگت والا منصوبہ عوامی ریلیف دینے کی بجائے صرف سرکاری خزانے پر بوجھ بن کر رہ گیا ہے۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیراز بیر گیلانی سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے بات کرنے سے گریز کیا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات