
۷ فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا‘منیجرفیصل آبادایئرپورٹ تسنیم اختر
اتوار 14 ستمبر 2025 18:00
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے موجودہ ائیر پورٹ کا رن وے بوئنگ 777کی لینڈنگ اور پرواز کیلئے مقررہ معیار کے مطابق ہے ۔
دوسری سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے یہ جہاز یہاں سے آپریٹ نہیں کر سکے۔ اس سے قبل مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے فیصل آباد کے شہریوں اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کو فضائی سفر کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے اب تک کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا جبکہ سلام ائیر لائنز بھی فیصل آباد سے پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترکش ائیر لائنز کے ساتھ کارگو فلائٹس شروع کرنے کی بات چیت جاری ہے جس سے مقامی برآمد کنندگان کو یہاں سے براہ راست برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر کی کاوشوں اور ائیر پورٹ مینیجر کے تعاون سے نئے ائیر پورٹ کی منظوری نہایت خوش آئند ہے اور کہا کہ یہ فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں کیلئے سود مند ہوگا۔ اس موقع پر میاں جاوید اقبال سابق صدر ایف سی سی آئی نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کے ہر صدر کی اولین ترجیح ائیر پورٹ اور یہاں سے زیادہ سے زیادہ پروازیں شروع کرنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں سے سفر کرنے والوں کو دوسرے بین الاقوامی ہوائی اڈوں جیسی جدید سہولتیں مہیا کریں اور اس مقصد کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں فاروق یوسف، بائو اکرم ریجنل چیئرمین اپٹپما ،انجینئر عاصم منیر اور ندیم اقبال نے حصہ لیا۔اس موقع پر پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر عرفان محمود اور فلائی دوبئی کے سیلز مینیجر جنید زکریا بھی موجود تھے۔ آخر میں سابق صدرچیمبر ہذا میاں آفتاب احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.