Live Updates

جلال پور پیر والا میں سیلاب سے صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5 بند

سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث موٹروے میں بریچنگ کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے

اتوار 14 ستمبر 2025 19:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کے مقام پر موٹروے ایم 5 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث موٹروے میں بریچنگ کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب، این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ موٹروے کے بچاؤ کے لیے اقدامات تیز کر دیئے ،آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی،پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاو میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔

پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار ہوگیا، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے،ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، این ایچ اے حکام کی درخواست پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئیں۔ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑدیا گیا جبکہ سائوتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد سائوتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کر دیاگیا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات