سیالکوٹ ٹیکس بار اور پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سیمینارکا انعقاد

اتوار 14 ستمبر 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) لاہور ٹیکس بار اکیڈمی کے چیئرمین و ایڈوائزر ٹو وفاقی ٹیکس محتسب ندیم بٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے وسائل سے سیالکوٹ ائیرپورٹ اور ایئرلائن قائم کر کے خود انحصاری کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ وہ سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں سیالکوٹ ٹیکس بار کے صدر حامد حسن، جنرل سیکرٹری شیراز اسلم چودھری، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر محمد اعجاز غوری سمیت وکلاء اور برآمد کنندگان کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر لاہور ٹیکس بار کے سینئر وکیل طاہر محمود بٹ نے کم از کم ٹیکس کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ ایف بی آر کے ذیلی ادارہ پرال کی ٹیم نے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔سیمینار کے اختتام پر سیالکوٹ ٹیکس اکیڈمی کے چیئرمین شاہد محمود ایڈووکیٹ نے مہمانان گرامی کو شیلڈز اور تحائف پیش کئے جبکہ سابق صدر پاکستان ٹیکس بار آفتاب حسین ناگرہ، سینئر نائب صدر ارشد نواز مان اور نائب صدر جواد سرور بٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔