Live Updates

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے

O وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل، مریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق کی فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات Yسیت پور کے سیلاب متاثرین کو کھانا،خشک راشن اور دیگر امدادی سامان بھی پہنچ رہا ہے، آپ کی بہن ،بیٹی اور ماں آپ کے نقصان کو انشااللہ پورا کریں گی: سینئر منسٹر مریم اورنگزیب

اتوار 14 ستمبر 2025 20:05

U لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کئی-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق دن کو سیت پورکے دورے کرنے کے بعد رات کو دوبارہ علی پورپہنچ گئے - وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل جاری ہی- مریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی-سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ کی بہن ،بیٹی اور ماں آپ کے نقصان کو انشااللہ پورا کریں گی -سیت پور کے سیلاب متاثرین کو کھانا،خشک راشن اور دیگر امدادی سامان بھی پہنچ رہا ہی-سیلاب متاثرین کو ٹینٹ، امدادی سامان اور کھانا پہنچا یا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

علی پور پورا ڈوب گیا ہے بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پر سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیاہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہر سیلاب متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔سیلاب متاثرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی سیلاب میں نواز شریف خود پہنچے تھے اور آج اُن کی بیٹی نے آپ کو بھیجاہے - مریم اورنگزیب نے کہاکہ مجھے اور سلمان رفیق کو اب بھی نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے آپ کے پاس بھیجا ہی-
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات