احتساب کے بغیر کرپٹ سیاستدانوں اور بیورو کریسی کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے،روف خان ساسولی

ملک میں کرپشن اپنی عروج پر ہے بلوچستان کی شاہراہیں غیر محفوظ ہیں کوئی سفر نہیں کرسکتا ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 ستمبر 2025 20:45

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بلوچ بزرگ سیاسی رہنماء رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ کرپٹ بیورو کریسی اور سیاستدان اتنے طاقت ور ہو چکے ہیں احتساب کے بغیر انکا مقابلہ کرنا ناممکن ہے ،ملک میں اس وقت سیاست کو میاں نواز شریف اور زرداری نے اتنا مہنگا کردیا ہے کہ عام آدمی اور مڈل کلاس طبقہ موجودہ دور سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ ملک میں کرپشن اپنی عروج پر ہے بلوچستان کی شاہراہیں غیر محفوظ ہیں کوئی سفر نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رئوف خان ساسولی نے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی کو میاں نواز شریف اور زرداری نے اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ ایک عام آدمی اور مڈل کلاس طبقہ اس میں حصہ نہیں سکتا اب سیاست وہ کرے جو سرمایہ دار جاگیر دار ،دولت مند اور کرپٹ ریٹائرڈ بیو رو کریٹس ہے وہ سیاست کر سکتے ہیں عام آدمی اور شریف کی بس کی بات نہیں رہا انھوں نے کہا کہ اب سیاست جھوٹ دورغ گوئی اور بے ایمانی اور کرپشن کا نام ہے اس لیئے میں نے تھوڑا خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اس دور کا انتظار ہے کہ ملک سے کرپشن ،جھوٹ دروغ گوئی کا خاتمہ ہو ساسولی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں امن اس وقت ہو گا جب لوگوں کو صحیح معنوںمیں انصاف ملے اور بغیر انصاف کے امن کولانا نہ ممکن ہوگا کوشش ہو ناانصافی اور کرپشن کا ملک میں عروج ہے عوام بے زاری کی عالم میں ہیں سیاستدان جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں عام آدم کیلئے روزگار کے تمام دروازے بند ہیں ساسولی نے کہاکہ بلوچستان کی سڑکوں پر سفر کرنا ناممکن ہو گیا امن وامان کی بحالی اور عوام کے بھلائی کیلئے بھی کام نہیں کر رہا بیورو کریسی اور سیاستدان اپنے پیٹ بھرنے کیلئے تمام غلط اقدامات کر رہے ہیں چھائی کی طرف کوئی پیش قدمی نہیں کرہا تو اس خوف کے عام میں تو کون کرے ملک میں سیاست اور سچ کون بولے گا کرپٹ بیورو کریسی اور سیاستدان بہت طاقتور ہو چکے ہیں احتساب کے بغیر ان کا مقابلہ کرنا ناممکن ہے امید ہے کہ انتظار ہے کہ کرپٹ مافیا کا احتساب ہو اور ملک میں بہتری آسکے۔