Live Updates

ایشیاء کپ : پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام، بھارت کو آسان ہدف مل گیا

صاحبزادہ فرحان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر بھارتی باولرز کے سامنے نہ ٹک سکا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 ستمبر 2025 21:14

ایشیاء کپ : پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام، بھارت کو آسان ہدف ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2025ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام، بھارت کو 128 رنز کا آسان ہدف مل گیا۔
پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ 
بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

 
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر بمراہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔ 
اوپنر صاحبزادہ فرحان بھارتی پیسر جسپریت بمراہ کو کسی بھی فارمیٹ میں چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ۔
45 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

 
ان کے بعد پاکستانی کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ 
سلمان آغا کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز بھی 64 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کیا۔ 
ان کے بعد نواز بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے۔
83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

 
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز پرگری، سفیان مقیم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
 شاہین آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پاکستان ٹیم ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی۔ 
6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں، اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔ 
پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022ء میں آئی تھی۔ بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات