Live Updates

ایشیاء کپ 2025ء : پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 ستمبر 2025 19:04

ایشیاء کپ 2025ء : پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت لیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گے۔ 6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔

 
اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔ حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔ 
 دبئی کے گرم موسم میں یہ میچ کھیلا جائے گا، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن میچ کے دوران سورج غروب ہونے کے بعد درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے۔ بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022ء میں آئی تھی۔ بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ بھارتی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں سے 10 کھلاڑی پہلے بھی اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کر چکے ہیں۔ پانچ کھلاڑی فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، خوشدل شاہ اور محمد نواز ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ایڈیشنز میں بھی کھیل چکے ہیں۔ آل راؤنڈر محمد نواز، جو تین ملکی سیریز میں 120 رنز اور 10 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ، موجودہ سکواڈ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2016ء اور 2022ء دونوں ٹی ٹوئنٹی ایڈیشنز میں شرکت کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات