مجاہد اللّٰہ ترین کی سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی کو مبارکباد

اتوار 14 ستمبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل اور سابق کپتان قومی فٹ بال ٹیم کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللّٰہ ترین نے سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ سید ذیشان نقوی پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ملک میں نوجوانوں نسل کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کر یں گے اور وہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے روکنے کے لئے تفریحی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ، ساتھ کھیلوں کے میدان آباد کروانے کے لئے بھی اقدامات کریں گے۔