انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 ستمبر کو کھیلی جائے گی

اتوار 14 ستمبر 2025 21:20

ام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء) اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تعاون سے آئی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 ستمبر کو لیزر سٹی باولنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کا مقصد گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے اور چیمپئن شپ کو شان و شایان طریقے سے منعقد کروانے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جس کا اعلان آئندہ چند روز بعد کیا جائے گا۔چیمپئن شپ میں چھ کلب حصہ لیں گے جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان منیجرز میٹنگ کے بعد 27 ستمبر کو کیا جائے گا۔ اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے کر قومی جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ جو بین الاقوامی سطح پر مختلف ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔