کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہوگیا

اتوار 14 ستمبر 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد صدر حاجی محمد ایوب مریانی کی سربراہی میں ایران کے دارالحکومت تہران روانہ ہوگیا ہے، ترجمان کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے بیان کے مطابق وفد 15-16 ستمبر 2025 کو پاک۔

(جاری ہے)

ایران جوائنٹ اکنامک کمیشن کانفرنس کے موقع پر "پاکستان بزنس فورم" کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ بعد ازاں یہ وفد 17-18 ستمبر 2025 کو ایران کے شہر کرمان میں کرمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس "Introducing Pakistan Markets" میں بھی شریک ہوگا۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے وفد میں سابق صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس فدا حسین دشتی اور دیگر شامل ہیں۔