پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ضیا اللہ خان بنگش کی اہلیہ انتقال کر گئیں

چیئرمین بلال بھٹو، پنجاب کے عہدیداروں کا اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پیر 15 ستمبر 2025 02:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ڈاکٹر ضیا اللہ خان بنگش کی اہلیہ اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے سابق سیکرٹری اور دی نیوز کے رپورٹر فیضان بنگش کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر ضیا ء اللہ خان بنگش اور دی نیوز کے رپورٹر فیضان بنگش سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی اور کارکن آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔رہنمائوںنے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔