جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ 17 سے ستمبر کو چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے

پیر 15 ستمبر 2025 11:27

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون 17 ستمبر سے چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق وزارت خارجہ نے پیر کو بتایا ہے کہ وزیر خارجہ چو ہیون 17 اور 18 ستمبر کو چین کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ بدھ کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کریں گے اور چینی صدر شی جن پنگ کے آئندہ ماہ ہونے والے جنوبی کوریا کے دورے سمیت مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جنوبی کوریا نے چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 31 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے شہر گیانگجو میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم کے سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :