نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات، فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

پیر 15 ستمبر 2025 11:50

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں جاری جارحیت اور قطر سمیت خطے کی دیگر ممالک پر اسرائیل کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، امت مسلمہ کے اجتماعی اقدام کو متحرک کرنے میں او آئی سی اور عرب لیگ کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔\932