قطر کے خلاف جارحیت امن کے امکانات کو ختم کردیتی ہے، دوحہ سربراہ کانفرنس

اسرائیل کی جارحیت کو خطرناک کشیدگی قرار دیا گیا، عالمی برادری سے بھی مذمت کرنے کا مطالبہ

پیر 15 ستمبر 2025 12:05

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)دوحہ میں اسرائیل کی قطر کے خلاف جارحیت پر بلائی گئی غیر معمولی عرب،اسلامی سربراہ کانفرنس کے اختتامی بیان کے مسودے میں اسرائیل کی ان بار بار کی دھمکیوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ہے کہ وہ دوبارہ قطر یا کسی بھی عرب یا اسلامی ملک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔بیان میں ان دھمکیوں کو ایک خطرناک اشتعال انگیزی اور کشیدگی قرار دیا گیا ہے جو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرے اور ایسے اقدامات کرے جو اسرائیلی دھمکیوں کو روک سکیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے خلاف اسرائیل کی یہ "وحشیانہ" جارحیت اور اس کی مسلسل جارحانہ کارروائیاں، جن میں نسل کشی، نسلی تطہیر ، فاقہ کشی، محاصرہ اور توسیع پسندانہ آبادکاری کی سرگرمیاں شامل ہیں، یہ سب خطے میں امن اور پرامن بقائے باہمی کے حصول کے امکانات کو ختم کرتی ہیں اور ان سے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کی راہ میں اب تک ہونے والی تمام پیشرفت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :