حماس کو شکست دینا مشکل ہے،اسرائیلی فوجی سربراہ کااعتراف

زمینی کارروائی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا،زامیرن نے اسرائیلی وزیراعظم کوبتادیا

پیر 15 ستمبر 2025 12:05

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر ن یوزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو بتایا ہے کہ غزہ شہر پر مکمل قبضے کے لیے چھ ماہ درکار ہوں گے، تاہم اس کے باوجود حماس کو عسکری اور نہ ہی سیاسی طور پر شکست دی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق زامیر نے سیاسی قیادت کو واضح کیا کہ مجوزہ زمینی کارروائی سے کوئی فیصلہ کن نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ نتائج کے بارے میں حقیقت پسندانہ توقعات شیئر کرنا چاہتے ہیںایال زامیر نے ایک بند کمرہ اجلاس میں کہا کہ حتمی فیصلہ کن کامیابی کے لیے غزہ کے دیگر علاقوں اور مرکزی کیمپوں تک کارروائی پھیلانی ہوگی، لیکن اس سے اسرائیل کو ایسے شہری چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جنہیں فوج برداشت نہیں کرنا چاہتی۔

متعلقہ عنوان :