غزہ پر اسرائیلی زمینی حملہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے،اسرائیلی حکام

اسرائیلی فوج نے غزہ میں بلند و بالا عمارتوں اور اہم عمارتوں کو تیزی سے تباہ کرنا شروع کر دیا،رپورٹ

پیر 15 ستمبر 2025 12:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) دو اسرائیلی حکام نے بتایاہے کہ غزہ شہر پر اسرائیلی زمینی حملہ آئندہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ذریعے نے کہا کہ یہ بہت قریب ہی جبکہ دوسرے کے مطابق یہ حملہ کسی بھی شروع ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

زمینی یلغار سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں بلند و بالا عمارتوں اور اہم عمارتوں کو تیزی سے تباہ کرنا شروع کر دیا ہے جن کے بارے میں اس کا دعوی ہے کہ حماس انہیں استعمال کرتی ہے۔یاد رہے کہ غزہ شہر پر قبضے اور اس کے مکمل اشغال کی منظوری رواں برس اگست کے اوائل میں دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :