Live Updates

قومی سپنر ابرار احمد ایشیا کپ کے بعد دلہن گھر لائیں گے

پیر 15 ستمبر 2025 13:26

قومی سپنر ابرار احمد ایشیا کپ کے بعد دلہن گھر لائیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سپنر ابرار احمد جلد ہی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سپنر ایشیا کپ کے بعد دلہن گھر لائیں گے، ابرار احمد کا نکاح ہو چکا ہے، بس رخصتی باقی ہے، ایشیا کپ کے بعد شادی کی تقاریب کا انعقاد ہوگا، اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں ولیمہ کی تقریب رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی سپنر ابرار احمد کی اہلیہ والدین کی پسند ہیں اور دونوں خاندانوں کی رضامندی سے رشتہ طے پایا۔یاد رہے کہ ابرار احمد حال ہی میں قومی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں اور ان کی کارکردگی نے انہیں کرکٹ شائقین میں خاصا مقبول بنا دیا ہے، اب وہ میدان کے ساتھ ساتھ زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات