روس کی توانائی تنصیبات پرحملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

پیر 15 ستمبر 2025 15:05

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)روس کی توانائی تنصیبات پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران روسی ریفائنریوں پر یوکرین کے ڈرون حملوں کے اثرات نمایاں رہے اور برینٹ کروڈ فیوچرز 36 سینٹ یا 0.5 فیصد بڑھ کر 67.35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 36 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔