تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی تقرری کا اعلامیہ جاری ، الیکشن کمیشن

پیر 15 ستمبر 2025 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نیبرہڈ/ ویلیج کونسلوں میں مختلف کیٹگریز کی خالی نشستوں پر تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات 19اکتوبر 2025 کو ہوں گے،کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 16 ستمبر سے 18 ستمبر 2025 کو ہوگی۔

19ستمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی منظور کئے جانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔

(جاری ہے)

کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 20 ،22 اور23 ستمبر 2025 تک داخل کی جاسکیں گی۔ان اپیلوں پر فیصلہ سے 26 ستمبر 2025 تک آ گاہ کیا جائیگا،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 ستمبر 2025 تک واپس لے سکیں گے۔ 30 ستمبر 2025کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ پولنگ 19 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔22 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسران حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تقریوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔