سردار قمرالزمان کے دور میں جس طرح تعمیر و ترقی باغ میں ہوئی، اس کی مثال کسی اور دورِ حکومت میں نہیں ملتی،لعل خان ملنگ

پیر 15 ستمبر 2025 17:24

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی نڑیولہ رقبہ دھار کے سنیئر کے رہنما لعل خان ملنگ نے کہا ہے کہ سابق وزیر حکومت سردار قمرالزمان کے دور میں جس طرح تعمیر و ترقی باغ میں ہوئی، اس کی مثال کسی اور دورِ حکومت میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار قمرالزمان نے باغ سمیت خطے کے عوام کے مسائل کو جس خلوص کے ساتھ حل کیا اور ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے، وہ تاریخ کا حصہ ہیں لعل خان ملنگ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان سردار قمرالزمان کی غیر موجودگی سے ضرور مایوس ہیں لیکن ہم سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور وہ جلد از جلد صحت یاب ہو کر باغ واپس آئیں تاکہ کارکنان سے ملاقات کر سکیں۔

ان کی واپسی ہی کارکنان کی مایوسی کا خاتمہ بنے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان سردار قمرالزمان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ہر صورت ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ \378