کھوئی رٹہ اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں جاری ایچ پی وی ویکسینیشن مہم نے والدین میں خوف و بے یقینی

پیر 15 ستمبر 2025 21:27

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)کھوئی رٹہ اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں جاری ایچ پی وی ویکسینیشن مہم نے والدین میں خوف و بے یقینی پیدا کر دی ہے۔ اسکولوں میں حاضری متاثر ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر کاپی پیسٹ خبریں اس خوف کو مزید بڑھا رہی ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں کو بچوں سے اضافی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں تاکہ والدین کی دل آزاری نہ ہو۔

ایسے میں یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ بغیر والدین کی اجازت اور بچیوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے ویکسینیشن کیسے ممکن ہی صحت کے ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے اسکولوں پر دبا کیوں ڈال رہے ہیں والدین کو ماضی کا وہ واقعہ بھی یاد ہے جب اسکولوں میں بغیر سوچے سمجھے کیڑے مار دوائی دی گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچے اور پروگرام فورا بند کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یہی تلخ تجربہ اب ایچ پی ویویکسین کے معاملے پر خدشات کو مزید بڑھا رہا ہے۔حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے آگاہی مہم کا مثر نہ ہونا، والدین کو اعتماد میں نہ لینا اور براہِ راست وضاحت فراہم نہ کرنا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔صحت عامہ کی مہمات ہمیشہ شفافیت، والدین کے اعتماد اور طبی اصولوں کے مطابق چلنی چاہئیں۔ اگر یہ پہلو نظرانداز ہوں تو اچھی سے اچھی ویکسین بھی عوام میں متنازع ہو سکتی ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت پر لازم ہے کہ وہ براہِ راست اپنی پالیسی واضح کریں، عوام کو اعتماد میں لیں اور اسکولوں پر دبا ڈالنے کے بجائے اپنی ذمہ داری سنبھالیں۔