مانگا منڈی پولیس کی کارروائی، 2 رکنی نقب زن گینگ گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 21:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) مانگا منڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عامر سہیل اور فضل الہٰی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان سے 10 لاکھ روپے نقدی، ایک تولہ سونے کی چین اور ایک تولہ سونے کی بالیاں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے ایک پسٹل اور گولیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے اور یہ نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔