Live Updates

پنجاب یونیورسٹی کیجانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی کھیپ روانہ

پیر 15 ستمبر 2025 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر اساتذہ،ملازمین اورطلباء طالبات کی جانب سے علی پور اور سید پور کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی قومی سانحات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدترین سیلاب کی وجہ سے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ملکی اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر وقف کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر امجد نے کہا کہ متاثرین کی ذہنی صحت کی بحالی کے لئے بھی پنجاب یونیورسٹی خدمات فراہم کرے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات