یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، ہنا آئنبنڈر

پیر 15 ستمبر 2025 20:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)امریکی اداکارہ و کامیڈین ہنا آئنبنڈر نے کہا کہ ایک یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ایوارڈ وصول کرتے وقت ہنا نے کہا کہ فلسطین کو آزاد کریں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویرائٹی کو دیے گئے انٹرویو میں ہنا نے وضاحت دی کہ ایک یہودی ہونے کے ناطے وہ اس معاملے پر بات کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کے کچھ دوست غزہ میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کر رہے ہیں، جیسے کہ ڈاکٹر جو حاملہ خواتین اور بچوں کی مدد کر رہے ہیں اور پناہ گزین کیمپوں میں اسکول قائم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ ان کے دل کے بہت قریب ہے اور ایک یہودی ہونے کے ناطے ان کا فرض ہے کہ وہ یہ واضح کریں کہ ہمارا مذہب اور ثقافت ایک اہم اور طویل عرصے سے قائم رہنے والی شے ہے، جو اس نسلی ریاست سے بالکل الگ ہے۔اداکارہ نے فلم ورکرز فار فلسطین بائیکاٹ کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ یہ بائیکاٹ افراد کے خلاف نہیں بلکہ ان اداروں کے خلاف ہے جو فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے مظالم میں براہ راست شامل ہیں۔