بچوں کی صحت پر کام کرنیوالی امریکی خاتون کم عمر طالب علم سے جنسی تعلق میں ملوث نکلی، جلد سزا سنائے جانے کا امکان

پیر 15 ستمبر 2025 20:00

گٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)امریکا کے ایک ہائی اسکول میں بچوں کی صحت کیلئے کام کرنے والی خاتون ٹیچر کم عمر طالب علم سے جنسی تعلق میں ملوث نکلی، جسے جلد سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے ایک اسکول میں بچوں کی صحت پر کام کرنے والی خاتون ٹیچر 32 سالہ لیزیٹ اورٹیگا ویلیس نے ایک 17 سالہ طالب علم کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلقات رکھنے کا اعتراف کیا ہے۔

اس عمل پر خاتون ٹیچر کو ریاستی عدالت سے 5 سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق اورٹیگا نے عدالت میں تسلیم کیا کہ اس نے نابالغ طالب علم کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلق اور نازیبا گفتگو کی۔پولیس نے بتایا کہ اورٹیگا نے طالب علم پر دباؤ ڈالا کہ وہ اس تعلق کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔

(جاری ہے)

اسے 21 مئی کو گرفتار کیا گیا اور نابالغ کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلق، اور فحش عمل کے ارادے سے ملاقات کا اہتمام کرنے، متاثرہ طالب علم کو زبان بند رکھنے پر مجبور کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ ٹیچر اورٹیگا بطور کنٹریکٹ ورکر اسکول میں تعینات تھیں، جو مختلف اداروں کو ہیلتھ پروفیشنلز فراہم کرتی ہے، اس کی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سختی سے پس منظر چیک کرتے ہیں اور بچوں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق اورٹیگا کو 29 اکتوبر کو چولا وسٹا کی عدالت میں سزا سنائی جائے گی۔