Live Updates

د*مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات

ظ*سیاسی صورتحال،سیلابی کیفیت،متاثرین کی مدد،ریسکیو،ریلیف آپریشن بارے بات چیت

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید کی سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال،بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں وطن عزیز میں سیلابی کیفیت،متاثرین کی مدد،ریسکیو و ریلیف آپریشن بارے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے خیبر پختونخوا،پنجاب میں سیلابی صورتحال کے دوران مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کی جانب سے ریسکیو وریلیف آپریشن کو سراہا اور کہا کہ قدرتی آفات کے وقت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔اس موقع پر حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار خدمت انسانیت کے جذبے کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بے لوث خدمت کر رہے ہیں، کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو ریسکیو کرنا،کھانا فراہم کرنے کے علاوہ خشک راشن بھی متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی تعاون، مفاہمتی سیاست ، اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد پر بھی بات چیت ہوئی،دونوں رہنماؤں نے مستقبل کے لئے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات