
[یورپی کھیل فسٹ بال نے پاکستان میں دھوم مچا دی
ي* وائٹ ٹیم نے گرین کو/1 2 سے شکست دیکرفسٹ بال آزادی کپ جیت لیا:شاہیر مغل مین آف دی میچ قرار ۵مہمانان خصوصی جہانزیب خان، ڈاکٹر اسلم، محمد حفیظ نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ ،وننگ ٹرافی اور شیلڈز تقسیم کیں
پیر 15 ستمبر 2025 20:10
(جاری ہے)
یونیورسل کالج لاہور (یو سی ایل)کے سر سبز میدان میں پنجاب گرین اور پنجاب وائٹ کے درمیان منعقد ہونے والے آزادی کپ فسٹ بال میچ کا افتتاح ایڈمن ڈائریکٹر یو سی ایل شہزاد مغل نے کیا۔
پنجاب گرین کے کپتان سید رافع بخاری اور پنجاب وا ئٹ کے کپتان سید وفا عباس تھے ۔شاہیر مغل اور عمیر کھوکھر نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین سے خوب داد تحسین حاصل کی۔پنجاب وائٹ نے پنجاب گرین کو 2 کے مقابلے میں 1 سیٹ سے شکست دیکر پہلے آزادی کپ فسٹ بال کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پہلا سیٹ پنجاب وائٹ نے 11/7 سے جیتا۔دوسرا سیٹ پنجاب گرین نے 11/9 سے اپنے نام کیا۔ تیسرا فائنل سیٹ پنجاب وائٹ نے 11/6 سے جیت کرپہلے آزادی کپ فسٹ بال میچ کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔شاہیر مغل مین آف دی میچ اور عمیر کھوکھر آزادی کپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عبداللہ مغل نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی جہانزیب خان ،خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر ڈاکٹر اسلم اور ایچ آرا سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ ،وننگ ٹرافی اور شیلڈز تقسیم کیں۔ آزادی کپ فسٹ بال میچ کامیاب بنانے کیلئے ایچ آرا سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو کٹس اسپانسر کیںاورفیروز انٹرنیشنل سپورٹس گارمنٹس کے سی ای او عالیان مرزا نے میچ آفیشلز کیلئے ٹی شرٹس فراہم کیں جبکہ سکس بی فوڈ انڈسٹریز کے ایم ڈی عمر شیخ نے کھلاڑیوں ، میچ آفیشلز ، مہمانوں سمیت شائقین کیلئے منرل واٹر ، بوتل جوس اور کین جوس فراہم کیے۔پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے صدر ارسلان علی نے کہا کہ فسٹ بال محبت اور جذبے کا کھیل ہے ،جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ، ٹیکنیک اورمہارت کا مقابلہ ہوتا ہے،روایتی یورپی ٹیم گیم فسٹ بال کھیل کسی بھی موسم میں انڈور اور آئوٹ ڈور کھیلا جا تا ہے جو صحت عامہ کو بہتر بنانے ،ایک مہذب اور متحرک شہری کی تعمیر کیلئے ایک طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ بھی ہے ،فسٹ بال کاکھیل جسمانی طور پر صحت مند اور ذہنی طور پر مہذب معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہا ہیمزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.