فیصل کریم کنڈی کا ملک خالد نواز بوبی سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار

پیر 15 ستمبر 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی نائب صدر ملک خالد نواز بوبی کی والدہ کی تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ گئے انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔