راولپنڈی آرٹس کونسل میں بیگم کلثوم نواز شریف کی ساتویں برسی کے موقع پرنعتیہ محفل کا انعقاد

پیر 15 ستمبر 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) راولپنڈی آرٹس کونسل میں بیگم کلثوم نواز شریف کی ساتویں برسی کے موقع پرنعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے کی۔ تقریب میں مختلف نعت خواں خواتین نے اپنی پُراثر آوازوں میں حضور اکرم ؐ کی بارگاہ میں نعتیں پیش کیں جنہیں حاضرین نے عقیدت و احترام سے سماعت کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک باہمت اور باوقار خاتون تھیں جنہوں نے مشکل حالات میں بھی جمہوریت کے استحکام کے لیے ثابت قدمی اور جرأت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا اور عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا۔ بیگم کلثوم نواز کی سیاسی اور سماجی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تقریب کے اختتام پر بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔