بلوچستان کے ایک اور بہادر سپوت کیپٹن وقار کاکڑ نے اپنے عوام اور اپنی مادرِ وطن پاکستان کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 15 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ایک اور بہادر سپوت کیپٹن وقار کاکڑ نے اپنے عوام اور اپنی مادرِ وطن پاکستان کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

ان کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ تاریخ کے سنہری ابواب میں جرات اور شجاعت کی علامت کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ کیپٹن وقار کاکڑ جیسے نڈر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بلوچستان اور پاکستان ہمیشہ اپنے اس بہادر بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔