پینل آف چیئر پرسنز میں نامزد نہ ہونے کے باوجود امجد علی جاوید نے سپیکر کی کرسی سنبھال لی

پیر 15 ستمبر 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے پینل آف چیئر پرسنز میں نامزد نہ ہونے کے باوجود امجد علی جاوید نے سپیکر کی کرسی سنبھال لی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز میں سپیکر کی ہدایت پر سیکرٹری اسمبلی نے سمیع اللہ خان، چوہدری افتخار چھچھر ، شوکت راجہ، ذوالفقار علی شاہ، انعام رضا اور ارشد ملک پرمشتمل چھ رکنی پینل آف چیئرپرسنزنامزد کئے ۔پینل آف چیئرپرسن افتخار چھچھر پینل آف چیئرمین کے ناموں سے لاعلم نکلے اورانہوںنے اجلاس کی مزیدکارروائی کے لئے سپیکر کی کرسی پینل آف چیئر پرسنز میں شامل نہ ہونے کے باوجود امجد علی جاوید کے حوالے کردی۔