وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے

منگل 16 ستمبر 2025 00:10

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبد الرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد ال ثانی نے وزیراعظم کو دوحہ ائیرپورٹ پر الوداع کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کیا۔ یہ سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف مسلم ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں۔