نوشہرو فیروز،نومولود بچے کی لاش برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 15:47

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نالے سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی، شہریوں نےغیر قانونی میڈیکل سینٹرز کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مورو کے علاقے درس روڈ پر اس وقت افسوسناک صورتِ حال پیدا ہو گئی جب مقامی لوگوں نے ایک نالے سے نومولود بچے کی لاش برآمد کی عینی شاہدین کے مطابق بچے کی لاش گٹر (نالے) میں تیرتی ہوئی نظر آئی، جس کے بعد شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو نکال کر صاف کیا اور انتظامیہ کو اطلاع دی۔

پولیس اور محکمہ صحت کے نمائندے موقع پر پہنچے اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد نومولود بچے کی لاش کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔شہریوں نے اس دلخراش واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات اس وقت پیش آتے ہیں جب غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ میڈیکل سینٹرز میں خفیہ طور پر بچوں کی پیدائش کرائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان مراکز میں نہ صرف طبی سہولیات کا فقدان ہوتا ہے بلکہ قانونی تقاضوں کو بھی پورا نہیں کیا جاتا، جس کے باعث اس نوعیت کے سانحات جنم لیتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں، غیر قانونی طور پر چلنے والے میڈیکل سینٹرز کے خلاف کارروائی کریں اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔\378

متعلقہ عنوان :