Live Updates

بیرسٹرمحسن شاہنوازرانجھا کی ڈپٹی کمشنر سرگودہا سےملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی میں خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا

منگل 16 ستمبر 2025 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم سے سیلاب متاثرین کے کیمپ آفس مڈھ رانجھا میں ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں شاندار خدمات پر ڈپٹی کمشنر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے گزشتہ تین ہفتوں سے اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے محکموں کی نگرانی و رہنمائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے بروقت اور موثر اقدامات سے متاثرین کی مشکلات میں نمایاں کمی آئی اور اُنہیں اس بات کا یقین ہے کہ ڈپٹی کمشنرسمیت پوری ضلعی انتظامیہ اُن کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ آج بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ فصلوں اور املاک کا سروے کیا جا رہا ہے اور حکومت نقصان کا ازالہ یقینی بنائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات