شہید بینظیربھٹو یونیورسٹی میں محفل میلاد و سیمینارکا انعقاد

منگل 16 ستمبر 2025 23:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں ملٹی پرپز ہال میں سیرت النبی ﷺ پر سیمینار اور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات سمیت اساتذہ اور معزز مہمان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ، مولانا گلزار انڑ، علامہ ڈاکٹر سید حبیب شاہ، علامہ غلام شبیر کانہیو، سید ڈاکٹر کرم علی شاہ، نعت خواں سید بابر شاہ، سید عادل احمد شاہ اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔

آپ ﷺ دنیا کے عظیم رہنما، شفیق استاد اور رحم دل باپ تھے۔ محفل میں ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، ڈاکٹر طیبہ ظریف، ڈاکٹر سلمان بشیر، ڈاکٹر معراج نبی بھٹی، ڈاکٹر صدف سعدیہ، ڈاکٹر یاسین موریو، ڈاکٹر آفتاب مدنی، ڈاکٹر منور زرداری، ڈاکٹر ارمان خانزادہ، ڈاکٹر الطاف خاصخیلی، آغا صابر پٹھان، عباس علی بھٹی، ندیم قادری اور دیگر اساتذہ و معززین بھی موجود تھے۔