Live Updates

دوسراآل پاکستان وزیراعلی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ کوئٹہ نے فائنل میں گورنر الیون کوتین وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

منگل 16 ستمبر 2025 19:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)دوسراآل پاکستان وزیراعلی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ کوئٹہ نے فائنل میں گورنر الیون کوتین وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا فائنل کے مہمان خصوصی وزیرصحت بخت کاکڑ تھے تفصیلات کے مطابق دوسرا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گوکڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں گورنر الیون اور ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گورنر الیون نے 150رنز کا مخالف کو ہدف دیا جواب میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ نے ہدف آخری اوور میں پورا کرکے فائنل اپنے نام کرلیا ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 28ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ اور رنراپ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیرصحت بخت کاکڑ تھے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بخت کاکڑ کاکہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیاجائے محکمہ کھیل نے رواں سال تین میگا ایونٹ کا انعقاد کروایا جن کرکٹ بھی شامل ہے ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور دنیا میں پیغام دیا کہ بلوچستان کے عوام امن پسند اور کھیلوں سے پیار کرتے ہیں ملک دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی کروانا چاہتیتھے لیکن کھیلوں کے ذریعے ان کے مذموم مقاصد کو کھیلوں کے انعقاد سے خاک میں ملادیا ہے مشیر کھیل مینہ مجید سیکرٹری کھیل اور ڈی جی کھیل مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کھیلوں کے میدان آباد کیے سیکرٹری کھیل وامورنوجوانان درابلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کے تعاون سے محکمہ کھیل نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا میگا ایونٹ کا انعقاد کروایا جس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی جس سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملا اس سے پہلے فٹبال اور بلوچستان گیمز کا انعقاد کروایا فلڈ لائٹس میں میچز کروائے گئے عوام کو تفریح فراہم کی گئی ٹورنامنٹ کے دوران تین قرعہ اندازی کے ذریعے تین موٹرسائیکلیں دی گئیں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا التتامی تقریب میں میوزک اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیاگیا فائنل میں ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی ڈپٹی ڈائریکٹر آصف فاروقی سمیت قبائلی عمائدین خواتین ومرد تماشیوں نے فائنل میچ دیکھا جبکہ تماشیوں میں ٹی شرٹس اور کیپ بھی تقسیم کی ۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات